مجموعی طور پر مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 526167 تک پہنچ گئی
نئی دہلی، ۷۲جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں اس بیماری سے مزید 57 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ، جس سے عالمی وباءسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 526167 تک پہنچ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے بدھ کے روز کہا کہ آج صبح 7 بجے تک 202.79 کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائے جانے والے 2737235 ٹیکے بھی شامل ہیں۔وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18,313 نئے مریض سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 43938764 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز میں 2486 کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 145026 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تصدیق سے ہفتہ وار شرح 4.57 فیصد ہو گئی ہے ، جب کہ یومیہ انفیکشن 3.31 فیصد ہے ۔ صحت یاب ہونے کی شرح 98.47 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,25,337 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.36 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریض 1370 سے کم ہو کر 21287 پر آ گئے ہیں اور اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2045094 ہو گئی ہے ۔ اس وباءسے مزید سات مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک 21334 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اس دوران کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1105 سے کم ہو کر 17764 پر آ گئے ہیں اور اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6624104 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس وباءسے ریاست میں اب تک 70412 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 379 ایکٹو کیسز کم ہو کر 14714 ہوگئے ہیں اور اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3483346 تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38032 پر قائم ہے ۔دریں اثنائ، مہاراشٹر میں بھی کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 442 کم ہو کر 14092 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7875009 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اس عالمی وباءسے مزید 12 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148080 ہو گئی ہے ۔