بڈگام میں پولیس نے جرائم میں ملوث 04 افراد کو گرفتار کرکے انتر ریاستی کارچوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا۔مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن خانصاحب بڈگام نے انتر ریاستی کار چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا اور چوری شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 04 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار گروہ کا طریقہ کار دیگر ریاستوں سے چوری شدہ گاڑیوں کو جعلی دستاویزات کے ساتھ اسمگل کرنا اور مقامی لوگوں کو کافی سستے داموں فروخت کرنا ہے۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 112/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ خانصاحب میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفتیش کے دوران، پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور 11 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں جن پر جعلی رجسٹریشن نمبر اور دستاویزات تھیں۔ گاڑیوں میں 03 ماروتی سوئفٹ کاریں، 02 آلٹو K-10، 02 آلٹو 800، 01 ماروتی بلینو، ہنڈائی ورنا اور ہنڈائی سنٹرو شامل ہیں۔گرفتار افراد کی شناخت ارشد احمد گنائی ساکن کاٹیچ رازگر، منیر احمد گنائی ساکن خانصاحب، محمد شفیع ڈار ساکن رضوان اور تنویر احمد پرے ساکن حاورا کے نام سے ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مذکورہ کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔