سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ہندواڑہ میں 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمدکیا۔پولیس اسٹیشن ولگام کی پولیس پارٹی نے چمپورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ پر03 افراد کو مشکوک حالت میں روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمدکی ۔ ان کی شناخت وسیم احمد موچی ولد عبدل رزاق ساکن کرالپورہ کھارگنڈ، محمد سلطان حجام ولد غلام قادر ساکن شیرکوٹ اور طالب احمد شیخ ولد فاروق احمد ساکن امرگڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔دریں اثنا، ایک اور ایک کارروائی میں، پولیس اسٹیشن ولگام کی ایک پولیس پارٹی نے ڈولی پورہ کے قریب ناکہ چیکنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت اعزاز احمد موچی ولد ابخالق ساکنہ ترات پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے.اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن ولگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔














