کانپور۵۲جولائی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ کسی شخص یا پارٹی کے تئیں اپنی مخالفت کو اس حد تک آگے نہ لے جائیں جس سے کہ وہ ملک کی مخالفت میں تبدیل ہوجائے ۔ مودی نے سماج وادی نظریات کے حامل سینئر لیڈر چودھری ہرمون سنگھ کی 10ویں برسی کے موقع پر کانپور کے مہر بان پورا میں منعقد تقریب سے ورچولی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پر مبنی مخالفت کی حدود کا احترام کرنا بھی سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہر ایک سیاسی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کی مخالفت یا شخص کی مخالفت ملک کی مخالفت میں نہ تبدیل ہو۔ نظریات کا اپنا مقام ہے اور ہونا چاہئے ۔ سیاسی توقعات ہیں تو ہو سکتی ہیں لیکن ملک سب سے پہلے ہے ۔ سماج سب سے پہلے۔ مودی نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران جب ملک کی جمہوریت کو کچلا گیا تو سبھی اہم پارٹیوں نے ایک ساتھ آکر آئین کو بچانے کےلئے لڑائی بھی لڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں چودھری ہرموہن سنگھ یادو بھی جدوجہد کے ایک جانباز سپاہی تھے ۔ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ آزاد ہندوستان میں ملک اور سماج کے مفاد ہمیشہ سیاسی پارٹیوں کے نظریات سے بڑے رہے ہیں۔ مودی نے سیاسی عزائم اور پارٹی سیاست سے ملکی مفاد متاثر ہونے کی روایت پڑھنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا’حالانکہ حال کے وقت میں نظریات یا سیاسی مفاد کو سماج اور ملک کے مفاد سے بھی اوپر رکھنے کا چلن شروع ہوا ہے ۔ کئی بار تو حکومت کے کاموں میں اپوزیشن کے کچھ پارٹیاں اس لئے روکاوٹ ڈالتی ہیں کیونکہ جب وہ اقتدار میں تھیں تو وہ فیصلے وہ نافذ نہیں کر سکیں۔













