جی اے ڈی کی کمیٹی مخصوص زمرے کے ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کی جانچ کرے گی
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کے روز کہا ہے کہ سرکار ملازمین کے مسائل حل کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جی اے ڈی کی سربراہی میںایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مخصوص زمرے کے ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کی جانچ کرے گی ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مخصوص زمرے کے ملازمین کے لیے ٹرانسفر پالیسی کے دیرینہ مطالبے کی جانچ کرے گی۔ ایل جی منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹی سرکار ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے اور گزشتہ دو برسوںسے ملازمین کے کئی مسائل کو حل کیا گیا ہے اور ان کے جائزہ مطالبات کو تسلیم کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار صاف و شفاف نظام چاہتی ہے خاص کر سرکاری اداروں میںلوگوں کو بلا طوالت خدمات فراہم ہونی چاہئے اور اس کےلئے کئی طرح کے اقدامات پہلے ہی اُٹھائے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ سرکاری افسران اور ملازمین کو جوابدہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ پرنسپل سکریٹری، جی اے ڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کے لیے ٹرانسفر پالیسی کے دیرینہ مطالبے کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی تمام پہلوو¿ں کی جانچ کرے گی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرے گی۔