صحت یاب ہونے کی شرح 98.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد
نئی دہلی، ۴۲جولائی (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اس سے متاثر ہونےوالے نئے مریضوں سے کم رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے فعال معاملے 2100 بڑھ کر 1,52,200 ہو گئے ۔ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 201.99 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی 2883489 ویکسین بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 20279 نئے معاملوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 43888755 ہوگئی ہے ۔ ملک میں 2100 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 152200 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی آمد کے بعد ہفتہ وار شرح 4.46 فیصد ہو گئی ہے ، جب کہ یومیہ انفیکشن کی شرح 5.29 فیصد ہے ۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے کی شرح 98.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 383657 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.25 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اڈیشہ میں کورونا ایکٹیو معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں 1129 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 7398 ہو گئی ہے اور اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 128,8970 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک ریاست میں 9131 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔آسام میں کورونا کے 599 ایکٹیو معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 6107 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 720628 ہو گئی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے ریاست میں اب تک 8013 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو معاملے 162 بڑھ کر 2489 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 575 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1918,975 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26299 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہماچل پردیش میں 225 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 3885 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 441 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 285647 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 4156 ہے ۔پنجاب میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 456 بڑھ کر 5336 ہو گئی۔ ریاست میں وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 747101 ہو گئی ہے ، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17800 ہوگئی ہے ۔














