جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو بس اسٹینڈ سانبہ کے قریب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں3بچوں سمیت4افرادکی موت واقعہ ہوگئی، جب کہ2کمسن بچیاں اور13 خواتین زخمی ہوگئےں،جن میں سے بعض کی حالت اسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں گزشتہ رات پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق ضلع سانبہ میں جمعے کو دیر رات قومی شاہراہ پر ایک آٹو (ٹیمپو ٹریولر)اور ٹرک کے درمیان ہونے والے حادثے میں 3تین نابالغوں سمیت4افرادازجان ہوئے جبکہ دیگر پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور3 بچے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آٹو (ٹیمپو ٹریولر) اور ٹرک کے درمیان حادثہ رات دیر گئے پیش آیا، جس کے نتیجے میں3 نابالغ، جن میں سے 2بہن بھائی اور ایک خاتون شامل ہیں، کی موت ہوگئی، جب کہ 15 دیگر زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت40سلہ سمکن دیوی زوجہ شیو دیال ساکنہ کھڈگل سانبہ،5سالہ راہول اور اس کی بہن مسکان ولدیت ترسیم لال اور 5سالہ کرش ولد رمیش لال ساکنان جسوال منڈل سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں کی شناخت70سالہ گیتا دیوی ،12سالہ میناکشی دیوی،40سالہ وینا دیوی،42سالہ اوشا دیوی ،35سالہ ریکھا دیوی،26سالہ نیہا دیوی ،34سالہ گیتا دیوی ،7سالہ ریتیکا ،30سالہ جیوتی دیوی ،48سالہ گارو دیوی،70سالہ جیوتی دیوی ،58سالہ چمپا دیوی ساکنان جسوال منڈل سانبہ او15سالہ ر ارشی دیوی ، نیہا دیوی اور40سالہ شانی دیوی ساکنانمنور ضلع سانبہ کے بطورکی گئی ہے ۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اوراسکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔