کشمیرمیں 43روزہ امرناتھ یاترا جاری ہے اور22ویں روز نون ون اوربال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے ،تاہم جموں سے جمعہ کویاتریوں کی کشمیرروانگی میں خراب موسم اورجموں سری نگرقومی شاہراہ کی حالت حائل ہوئی ،اورکسی بھی یاتری کوجموں سے کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی شام تقریباً2لاکھ 40ہزار یاتری امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کرچکے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کچھ دن موسمی صورتحال کی وجہ سے معطل رہنے کے باوجود جاری ہے اورروزانہ ہزاروں یاتری نون ون پہلگام اوربال تل میں قائم بیس کیمپوں سےامرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہورہے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی صبح بھی نون ون اوربال تل ہزاروں کی تعدادمیں یاتری 2قافلوںمیں گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔خیال رہے بال تل کے راستے گھپا تک کی مسافت 14کلومیٹر اورنون ون سے تقریباً48کلومیٹر بنتی ہے ۔حکام نے بتایاکہ جمعے کی شام تقریباً2لاکھ 40ہزار یاتری امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کرچکے تھے ۔













