ٹیکہ کاری کے 200کروڑ کے ہندسے کو پارکرنا آسان نہ تھا
وزیر اعظم نے کووڈ سے بچاو¿ کا ٹیکہ لگانے کے پروگرام میں 200 کروڑ کا نشانہ حاصل کرنے پر ٹیکہ لگانے والوں اور صحت ورکروں کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے 200 کروڑ ویکسین لگائے جانے کا سنگ میل حاصل کرنے کے لئے سبھی ٹیکہ لگانے والوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے انہیں ذاتی طور پر تعریف کا ایک مراسلہ بھیج کر سبھی ٹیکہ لگانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیکہ لگانے والوں ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، صحت کی دیکھ بھال میں معاون عملے اور صفحہ اول کے کارکنوں نے لوگوں کے تحفظ میں نہایت اہم رول ادا کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 200 کروڑ ویکسین لگائے جانے کا سنگ میل حاصل کرنے کے لئے سبھی ٹیکہ لگانے والوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے انہیں ذاتی طور پر تعریف کا ایک مراسلہ بھیج کر سبھی ٹیکہ لگانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیکہ لگانے والوں ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، صحت کی دیکھ بھال میں معاون عملے اور صفحہ اول کے کارکنوں نے لوگوں کے تحفظ میں نہایت اہم رول ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 16 جنوری کو کووڈ ٹیکہ کاری کا سفر شروع کیا گیا تھا اور اس مہینے کی 17 تاریخ تک بھارت نے 200 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کا ایک نہایت اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ زندگیوں کا بچایا جانا بالخصوص عالمی وبائ کے دوران نہایت اہم تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے چونکہ ملک میں 200 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ سرد پہاڑیوں سے لے کر تپتے سہراو¿ں تک دور دراز کے گاو¿وں سے لے کر گھنے جنگلوں تک کووڈ19- ٹیکہ کاری پروگرام میں کسی کو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا ہے اور دکھا دیا گیا ہے کہ نئے بھارت میں فائدے ہر ایک شخص کو حاصل ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے تیز رفتاری اور بڑے پیمانے پر دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام نہایت شاندار طریقے سے انجام دیا ہے ایسا ٹیکہ لگانے والوں ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور صفحہ اول کے کارکنوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔