ADVERTISEMENT
سرینگر کے ہمہامہ علاقے میں پیرا ملٹری کواٹرس میں اس وقت افر ا تفری کا ماحول پھیل گیا جب بی ایس ایف اہلکار کی بیوی مشتبہ حالت میںمردہ پائی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہمہامہ سرینگر میں قائم پیرا ملٹری فورس کیلئے کواٹرس میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی بیوی مردہ حالات میںپائی گئیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون جس کی شناخت شبمگی ساکنہ پھوری مہارشٹرا کے بطور ہوئی کو کمرے میںمردہ حالات میںپایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مہلوک خاتون ایک بی ایس ایف اہلکار کی بیوی ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT