پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں ایک نوجوانوں کی گرفتاری عمل لا کر اس سے ہتھیار برآمد کئے گئے ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ضلع کے درگڑ زینہ پورہ علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک نوجوان جس کی شناخت بلال احمد ڈار ولد نظیر احمد ڈار ساکن ملڈیرہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے کو ہتھیار سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ناکہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جس میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں نے درگڑ علاقے میں لگایا تھا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK013G-6606کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اس دوران اس گاڑی کے ڈرائیور سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک میگزین اور گولیوں کے 10 راو¿نڈ برآمد کرلیے گئے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔