وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفاعی شعبے میں خودکفالت کا حصول، اکیسویں صدی کے بھارت کیلئے بہت اہم ہے۔ نئی دلّی میں بحریہکے اختراعی اور ملک میں ہی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے سے متعلق تنظیم کے سیمینار”Swavlamban“ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ ایک آتم نربھر بحریہ کیلئے پہلے Swavlambanسیمینار کا انعقاد، اِس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے Sprint چیلنجز کی نقاب کشائی کی جس کا مقصدبھارتی بحریہ میں دیسی ٹیکنالوجی کے استعمال کو تقویت دینا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے howitzers اور ایشا پور رائفل فیکٹری میں تیارکی گئی مشین گن، بہترین تصور کئے گئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت اباِس شعبے میں ایک بڑا، برآمد کار بن گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس میں حکومت نے دفاعی بجٹمیں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ یہ بجٹ ملک کےدفاعی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی میں کار آمد ہو۔انھوں نے کہا کہ دفاعی ساز و سامان کی خریداری کیلئے بجٹ میںمختص کئی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ بھارتی کمپنیوں سے خریداری پر خرچ کیا جا رہا ہے۔