ہم نے ملک میں دفاعی صلاحیت کو بڑھایا ، نئے ہسپتال اور ائر پورٹ بنوائے ۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اوردیگر مخالف جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ ان جماعتوں نے ملک کےلئے آج تک کچھ بھی نہیں کیا بلکہ ان کی وجہ سے ملک خطرات سے دوچار ہوا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کےلئے خطرناک ہے اور لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو لبھانے کے لئے عوام کو مفت کی سوغات دینے کو ملک کے لئے مہلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم کر ووٹ حاصل کرنے کی بدعت پنپ رہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کے لئے خطرناتک ہے اور سبھی کو مل کر اس ‘ریوڑی کلچر’ کو سیاست سے ختم کرنا ہے۔مودی نے ہفتہ کو اترپردیش میں بندیل کھنڈر ایکسپریس وے کا یہاں کیتھیری گا¶ں میں افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ملکی باشندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت کی اشیاءتقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے والی سیاست سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے یہاں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ ہمارے ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے کا کلچر لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کے لئے بہت خطرناک ہے۔ اس ریوڑی کلچر سے ملک کے لوگوں کو بہت محتاط رہنا ہے۔مودی نے لوگوں سے اس روایت کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’ریوڑی کلچر والے کبھی آپ کے لئے نئے ایکسپریس وے نہیں بنائیں گے۔ نئے ائیر پورٹ یا ڈیفنس کاریڈور نہیں بنائیں گے۔ ریوڑی کلچر والوں کو لگتا ہے کہ عوام کو مفت کی ریوڑی تقسیم کر کے انہیں خرید لیں گے۔ ہمیں مل کر ان کی اس سوچ کو ہرانا ہے۔ ریوڑی کلچر کوملک کی سیاست سے ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ڈبل انجن کی حکومت مفت کی ریوڑی تقسیم کا شارٹ کٹ نہیں اپنا رہی بلکہ محنت کر کے ریاست کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مصروف ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپراس موریہ، برجیش پاٹھک اور مرکزی وزیر بھانو پرتاپ ورما سمیت دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ مودی نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے بندیل کھنڈ کو ترقی اور روزگار سے جوڑے گا۔