Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آج کے بھارت کی حالت بڑی شرمناک ہے، اروندھتی رائے

by Online Desk
13 جولائی 2022
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

قانون کا نفاذ ’ذات پات، طبقے، جنس اور نسل‘ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ حقوق انسانی کارکن
اروندھتی رائے کے مطابق آج کا بھارت الٹی سمت میں پرواز کرنے والا وہ طیارہ ہے جو حادثے کا شکار ہو کر رہے گا۔ ان کے مطابق بھارت میں قانون کا نفاذ ’ذات پات، طبقے، جنس اور نسل‘ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔بکر پرائز حاصل کرنے والی مشہور بھارتی ادیبہ اروندھتی رائے نے موجودہ دور کے بھارت کا موازنہ ایک ایسے ہوائی جہاز سے کیا ہے، جو پرواز کے دوران سمت مخالف میں اڑنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ”طیارہ حادثے کی جانب بڑھ رہا ہے۔“ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو ‘نفیس قوانین‘ کی ایسی سرزمین مانا جاتا ہے، جہاں قانون کا نفاذ دراصل ’ذات پات، طبقے، جنس اور نسل‘ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔جیل میں قید انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن جی این سائی بابا کی نظموں اور خطوط پر مبنی کتاب ’میرے راستے سے اتنا ڈرتے کیوں ہو؟‘ کی تقریب اجرا منعقد ہوئی اور رائے نے اپنے ان خیالات کا اظہار اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اروندھتی رائے نے کہا کہ ایک دور تھا جب سن 1960 کے عشرے میں بھارت دولت اور اراضی کی تقسیم نو جیسی ’حقیقی انقلابی تحریکوں‘ کی قیادت کر رہا تھا اور اب حال یہ ہے کہ ملکی رہنما محض ’پانچ کلو چاول اور ایک کلو نمک‘ بانٹتے ہوئے ووٹ مانگتے ہیں اور انتخابات جیت بھی رہے ہیں۔’دی گاڈ آف اسمال تھنگز‘ اور ’دی منسٹری آف اٹموسٹ ہیپی نیس‘ جیسے ناولوں کی مصنفہ کا کہنا تھا، ”میں نے حال ہی میں اپنے ایک پائلٹ دوست سے پوچھا تھا، ’کیا آپ جہاز کو پیچھے کی طرف اڑا سکتے ہیں؟‘ وہ زور سے ہنسا تھا۔“ رائے نے کہا کہ تب انہوں نے کہا تھا، ”یہاں بالکل یہی ہو رہا ہے۔“اس بھارتی مصنفہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ”اس ملک کے رہنما ہوائی جہاز کو الٹی سمت میں اڑا رہے ہیں، سب چ?ز?ں گر رہی ہیں اور ہم ایک حادثے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔“باسٹھ سالہ رائے کے مطابق بھارت کو ایک ’نفیس قوانین‘ کی سرزمین کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ وہ ملک ہے، ’جہاں آپ کی ذات، طبقے، جنس اور نسل‘ کو دیکھتے ہوئے قوانین کو مختلف انداز میں نافذ کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ”آج ہم یہاں کیا کر رہے ہیں؟ ہم ایک ایسے پروفیسر کے بارے میں بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جو 90 فیصد مفلوج ہیں اور سات برسوں سے جیل میں ہیں۔ ہم یہی تو کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ بتانے کے لیے بس یہی کافی ہے کہ ہم کس طرح کے ملک میں رہ رہے ہیں۔ یہ کتنی شرمناک بات ہے۔“’میرے راستے سے اتنا ڈرتے کیوں ہو؟‘ کے مصنف پروفیسر جی این سائی بابا انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن ہیں۔ وہ جسمانی طور پر تقریبا 90 فیصد معذور ہیں اور نقل و حرکت کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں۔ ان کی نظموں اور خطوط پر مبنی کتاب ’میرے راستے سے اتنا ڈرتے کیوں ہو؟‘ کے ان دنوں کافی تذکرے ہو رہے ہیں۔سن 2017 میں مہاراشٹر کی ایک عدالت نے ماو¿ نواز باغیوں سے تعلق رکھنے اور ’ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے‘ جیسی سرگرمیوں سے متعلق الزامات کے تحت انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔وہ دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر پڑھاتے رہے ہیں تاہم گزشتہ برس انہیں ان کی سروس سے بھی برخاست کر دیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی سزا اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر شدید تنقید کرتی رہی ہیں۔’کمیونسٹ کو شکست نہیں دی جا سکتی‘کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری ڈی راجا بھی اس کتاب کے اجرا کی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے سائی بابا کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور کہا کہ آج کی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ کمیونسٹوں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے کر یا انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر شکست دے سکتی ہے، تو اس کی بہت بڑی غلطی ہے۔ڈی راجا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ کچھ لوگوں کو ’اربن ماو¿ نواز‘، ‘اربن نکسلائٹ‘، ‘ملک دشمن‘ اور ’دہشت گرد‘ قرار دے کر یا انہیں جیلوں میں ڈال کر اور اذیتیں دے کر وہ کامیاب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ”میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایک کمیونسٹ کو مارا تو جا سکتا ہے، لیکن کسی کمیونسٹ کو کبھی شکست نہیں دے سکتے۔“

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پونچھ میں نالہ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

بانڈی پورہ کے لاپتہ نوجوان کی لاش کو نالہ مدو متی سے برآمد کرلیا گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

آج کے بھارت کی حالت بڑی شرمناک ہے، اروندھتی رائے
تازہ ترین خبریں

آج کے بھارت کی حالت بڑی شرمناک ہے، اروندھتی رائے

13 جولائی 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d