لاپرواہی برتنے پ ایف آئی آر درج /ڈپٹی کمشنر رام بن
|سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل ڈہہ جانے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے دفن دس مزدوروں کی لاشوں کو باز یا ب کرنے کی خاطر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے روز ریسکیو ٹیم نے اب تک منہدم ٹنل کے ملبے سے 9مزدوروں کی لاشوں کو برآمد کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا کہ ملبے سے ابھی تک 9لاشیں برآمد کی گئی ہیں، باقی ایک کی تلاش بھی جاری ہے۔ ا±نہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی بھی درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل گرنے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی خاطر سنیچر کی صبح کو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ، فوج ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔