Daily Aftab
2 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھاجپا اور اس کے حامی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف/عمر عبداللہ

by Online Desk
17 مئی 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عوام رابطہ مہم کے تحت آج خطہ پیرپنچال کے تفصیلی دوسرے کے چوتھے روز تھنہ منڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ اچھا کام نہیں کرپاتے وہ پھر اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے سازشوں میں جُٹ جاتے ہیں اور لوگوں کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوںپر تقسیم کرنے میں لگ جاتے ہیں اور یہی کچھ خاص طور پر خطہ پیر پنچال میں کیا جارہاہے، بھاجپا اور ان کے حامیوں کی بس یہی کوشش ہے کہ کس طرح سے گوجر، پہاڑی اور کشمیریوں کو آپس میں لڑوایا جائے،یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں بھائی چارہ قائم رہے“۔ عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ بی جے پی کے اتنے مضبوط وزیر اعظم جنہوں نے 5منٹ میں نوٹ بندی کرکے تمام کرنسی کو بے قیمت بنا ڈالا، جنہوں نے جموںوکشمیر کی آبادی کی اکثریت کے جذبات اور احساسات اور باہری مخالفت کی پرواہ کئے بغیر ایک دن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میںدفعہ370اور 35اے کی منسوخی کے بل منظور کروائے، اُس وزیر اعظم کو پہاڑیوں کو ایس ٹی درجہ دینے سے کون روک رہاہے؟ یہ تو ان کیلئے دو منٹ کا کام ہے۔پھر پہاڑیوں کو ایس ٹی درجہ دینے میں رکاوٹ کہاں؟انہوں نے کہا کہ اصل میں بی جے پی والوں کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور یہ لوگ یہاں کے طبقوں میں دوریاں پیدا کرنے کی مذموم کوشوں میں مصروف ہیں۔ لیکن ہم بھاجپا کے ان مذموم منصوبوںکو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔”ان کا لڑوانے کا مشن ہوگا، ہمارا جوڑنے کا مشن ہوگا۔ ان کا توڑنے کا مشن ہوگا، ہمارا بنانے کا مشن ہوگا۔ان کا زخموں پر نمک پاشی کا مشن ہوگا ، ہمارا زخموںپر مرہم لگانے کا مشن ہوگا۔ ان کا روزگار کو بے روزگار بنانے کا مشن ہوگا ، ہمارا بے روزگار کو روزگار دینے کا مشن ہوگا۔ ان کا حالات کی ابدتری کا مشن ہوگا ہمارا ایک خوشحال جموں و کشمیر کا مشن ہوگا، ایک ایسا جموںوکشمیر جس میں ہم سب برابر کے شریک ہوں اور تمام مذاہب اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے ترقی، امن اور بھائی چارے میں اپنی زندگی گزار سکیں۔ لیکن اس کیلئے میں ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ایک ہی سٹیج پر آکر ایک ہی رسی کو پکڑ کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا تب جاکر ہم جموںوکشمیر کو موجودہ دلدل سے نکال پائیں گے ۔عمر عبداللہ نے کہاکہ گذشتہ کئی ماہ سے میں عوامی رابطہ مہم میںمصروف ہوں اور اس دوران میں نے وادی، جموں ،خطہ چناب اور اب پیر پنچال میں لوگوں کیساتھ بات کی اور پارٹی ورکروں سے ملا لیکن ابھی تک مجھے شائد ہی کوئی ایسا ملا ہوا جو ان حالات سے مطمئن ہو اور جو یہ کہے کہ میں خوش ہوںاور یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔جس سے پوچھو و ہ پریشان، عام لوگ پریشان، مزدور پریشان ، سرکاری ملازم پریشان، پریس والے پریشان ہماری نئی پود پریشان نیز جموںوکشمیر کی پوری آبادی کو غیر یقینیت اور بے چینی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔یہی صورتحال دیکھ کر ہماری نئی نسل پریشان ہے، انہیں اپنا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے، جو روزگار کے وعدے کئے تھے وہ روزگار کہیں نہیں،آج کل جتنی بھی نوکریاں لگتی ہیں وہ باہر کے اُمیدوار لے کر جاتے ہیں، جتنے بھی ٹھیکے نکلتے ہیں وہ بھی باہر کے لوگ لے جاتے ہیں۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ”کہاں ہیں وہ سرمایہ کاری، فکٹریاں، سکول، سڑکیں، ہسپتال، صاف پینے کا پانی، 24گھنٹے بجلی اور تعمیر و ترقی کا دور دورہ جس کے اعلانات 5اگست2019کو کئے گئے تھے؟یہاں تو ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے اور پھر 5گھنٹے غائب رہتی ہے لیکن سمارٹ میٹر لگانے کیلئے یہ لوگ وقت پر پہنچ جاتے ہیں، ہمیں میٹر سے کوئی اعتراض نہیں لیکن خدارا پہلے معقول سپلائی کی فراہمی تو یقینی بنائیں

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

جموں وکشمیر کے بائز ٹیم نے31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم چمپئن شپ میں رنر اپ رہیں

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

اسی بارے میں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی
تازہ ترین خبریں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

01 دسمبر 2023
جموں وکشمیر کے بائز ٹیم نے31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم چمپئن شپ میں رنر اپ رہیں
جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کے بائز ٹیم نے31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم چمپئن شپ میں رنر اپ رہیں

01 دسمبر 2023
فیس بک نے 10 ہزار افراد کیلئے نوکریوں کا اعلان کر دیا
تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

01 دسمبر 2023
مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے
تازہ ترین خبریں

مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

01 دسمبر 2023
دہلی فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کی 2 دن لاک ڈاون لگانے کی تجویز
تازہ ترین خبریں

منظوری روکنے کے بعد بل کو صدر کے پاس بھیجنے کا سوال ہی نہیں

01 دسمبر 2023
لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سی آر پی اہلکار نے اپنی زندگی کام تمام کردیا
تازہ ترین خبریں

زالورہ سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد کی گئی

01 دسمبر 2023
 امت شاہ  26 ستمبر کو امرتسر میں شمالی زونل کونسل کی 31ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے
تازہ ترین خبریں

ملک کو بی ایس ایف کے بہادر جوانوں پر فخرسرحدوں کی حفاظت کرنےوالے بہادر سپاہی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں:شاہ

01 دسمبر 2023
تیس کی طاقت ہندوستان کو آگے بڑھا رہی ہے یہ 30 سال سے کم عرصے میں معیشت میں30 ٹریلین امریکی ڈالر شامل کرنے کا ایک خواب ہے۔گوئل
تازہ ترین خبریں

تیس کی طاقت ہندوستان کو آگے بڑھا رہی ہے یہ 30 سال سے کم عرصے میں معیشت میں30 ٹریلین امریکی ڈالر شامل کرنے کا ایک خواب ہے۔گوئل

01 دسمبر 2023
 سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے نصب پی ایم مودی کا کٹ آؤٹ  کشش کا مرکز بنا
جموں و کشمیر

 سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے نصب پی ایم مودی کا کٹ آؤٹ  کشش کا مرکز بنا

01 دسمبر 2023
Next Post
جعلی ہول مارک استعمال کرنے والوں کے خلاف انفورس منٹ ونگ کی خصوصی کارروائی

جعلی ہول مارک استعمال کرنے والوں کے خلاف انفورس منٹ ونگ کی خصوصی کارروائی

اہم خبریں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھاجپا اور اس کے حامی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف/عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

بھاجپا اور اس کے حامی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف/عمر عبداللہ

17 مئی 2022
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )
ادارتی

(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )

06 اگست 2023
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔