پولیس نے گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ہتھیاراور گولہ بارود برآمد کیا
ضلع بارہمولہ میں ہفتہ کے روز فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار شدہ جنگجو سے تفتیش جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج ، فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سوپور رفیع آباد کے روہامہ علاقے سے ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت رضوان شفیع لون ولد محمد شفیع لون ساکن شوگ پورہ ماگام ہندوارہ کے بطور کی ہے ۔ گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگریزن اور 5گولیوں کے راونڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔