ہم اس معاملے سے واقف نہیں ہیں تو ہم حکم کیسے پاس کر سکتے ہیں؟: چیف جسٹس
نئی دہلی: ۳۱ مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو اتر پردیش میں وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر-گیان واپی مسجد کمپلیکس میں سروے کے کام کو روکنے کی درخواست پر کوئی فوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس این۔ وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے کہاکہ ہم اس معاملے سے واقف نہیں ہیں، تو ہم حکم کیسے پاس کر سکتے ہیں؟” تاہم سپریم کورٹ نے کہاکہ متعلقہ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد ہم اسے لسٹیڈ کریں گے۔ سینئر وکیل ایچ احمدی، جو ٹرائل کورٹ کے حکم سے پہلے جوں کی توں حالات کی کوشش کر رہے ہیں، نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سروے آج (13 مئی) کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے کی فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہ ابھی کوئی حکم نہیں دے سکتی۔ وہ اس معاملے کو لسٹیڈ کرے گی۔ مسٹر احمدی نے خصوصی تذکرہ کے دوران اس معاملے کو فوری قرار دیا تھا اور فوری سماعت کرتے ہوئے سروے پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ انجمن انتظامیہ مسجد وارانسی کی انتظامی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس میں سروے کو فوری طور پر روکنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انتظامی کمیٹی نے اپنی عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے 21 اپریل کے حکم کی درستگی کو چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے حکم کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ سول کورٹ نے سروے کا حکم دیا تھا۔ بہت سے ہندوو¿ں کا ماننا ہے کہ کاشی وشوناتھ مندر۔ گیان واپی مسجد کے احاطے کے اندر ماں شرنگار گوری کا مندر ہے۔ اس عقیدے کی وجہ سے پانچ ہندو خواتین نے نچلی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں روزانہ کی پوجا کی اجازت مانگی گئی تھی۔ عدالت نے گزشتہ ماہ متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سروے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے جمعرات کو کہا تھا کہ سروے مکمل گیان واپی مسجد بشمول تہہ خانے اور بند کمروں میں جاری رہے گا۔ مسلم جماعتوں نے سروے کرانے کے حکم کی مخالفت کی تھی۔