14.2گیس سلینڈر اب ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا
کمرشل گیس سلینڈروں میں 200روپے کے اضافہ کے بعد اب گھریلو گیس سلینڈروں میں پچاس روپے کاا ضافہ کردیا گیا ہے ۔ اس طرح سے اب 14.2کلو گیس سلینڈر کی قیمت ایک ہزار روپے کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کمرشل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں گزشتہ دنوں 200روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا جبکہ اس کے چنددنوں بعد ہی اب ڈومسٹک گیس سلینڈر وں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 14.2روپے کا گیس سلینڈر اب ایک ہزار روپے ہے ۔ سرکاری قیمت 999.5مقرر کی گئی ہے ۔ ادھر عوامی حلقوں نے گیس کی قیمت میں اضافہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار غریب عوام کا دھیرے دھیرے گلا گھونٹ رہی ہے ۔ دریں اثناءکانگریس پارٹی نے مودی سرکار پرطنز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مودی سرکار لوگوں کو اچھے دن دکھارہی ہے ۔ پیٹرول 65روپے فی لیٹر سے 110روپے ، گیس سلینڈر 550سے ایک ہزار روپے تک پہنچائی گئی ہے یہی ہے عوام دوست سرکار ، کانگریس نے بتایا ہے کہ اس طرح سے غریب عوام کو مزید پریشان کیا جارہا ہے اور اس طرح کے حربوں سے سرکار ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کو بڑھارہی ہے ۔