نئی دہلی:۶ مئی (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا کے مزید 3,545 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار 938 ہو گئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد جاں بحق ہوئے جس سے اب تک کورونا سے جنگ ہارنے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 2 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار 695 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔جمعرات کو ملک میں 3,549 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر چار کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار 248 ہو چکی ہے۔