ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن ( ایف ایل او) کے جموں وکشمیر اور لداخ چپٹر کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔فیڈ ریشن آف اِندین چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ) جے کے ایل چپٹر کی خواتین وِنگ کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو خواتین کو بااِختیار بنانے ، ڈیجیٹل خواندگی ، سٹارٹ اَپس کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کر نے کے لئے اَپنی آرگنائزیشن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ایف ایل او جے کے ایل کی چیئرپرسن محترمہ ریتوسنگھ کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے جموںوکشمیر میں تیز رفتار ترقی کے لئے مسلسل ساز گار ماحول فراہم کرنے پر وزیر اعظم اور لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی متعدد کاروباری اور لائیولی ہڈ سکیموں کے لئے بھی شکریہ اَدا کیا۔ دورانِ بات چیت وفد کے اَرکان نے جموں شہر کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام کے طورپر فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اقدامات کے علاوہ عام طور پر عوامی بہبود سے متعلقہ دیگر اَمور پر بھی اَپنے خیالات پیش کئے ۔ وفد نے مقامی سٹریٹ فوڈ ٹوراِزم کے فروغ اور پائیدار اِقدامات سے دریائے توی اور مندروں سے ویسٹ کی رِی سائیکلنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ سربراہ جسمانی طور خاص اَفراد محترمہ کرتیکا کھنہ نے مختلف معذور افراد کو درپیش چیلنجوںکے حوالے سے اس شعبے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کے ساتھ گفتگو کے دوران معاشرے میں خواتین کی بہتری اور عوامی خدمت کے لئے وقف آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے کوفروغ دے رہی ہے جس نے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سیاحتی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تخلیق کے لحاظ سے نمایاں ترقی کا مشاہدہ کرنا شروع کیا ہے۔اُنہوں نے دورہ کرنے والے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے جائز نکات کو پالیسیوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے ان پر غور کیا جائے گا۔ اِس موقعہ پرسینئر وائس چیئر پرسن محترمہ ورنا آنند ، خزانچی محترمہ روچیکا گپتا ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محترمہ پریا سیٹھی ، محترمہ ردھیما جین، محترمہ ردھیما دیوان، محترمہ پوجا گنڈ وترا ، محترمہ مونا صراف ، محترمہ ورشا بنسل ، محترمہ پائل صراف ،محترمہ کرتیکا کھنہ موجود تھیں۔