ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے صوفیہ پورہ زین پورہ علاقے میں منگل کو سڑک حادثے میں کم از کم 7 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ سی آر پی ایف کی گاڑی اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان زینہ پورہ علاقہ کے صوفی پورہ گاﺅں میںٹکر ہوئی، جس میں سی آر پی ایف کے 7جوان زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی 178ویںبٹالین سی آر پی ایف کی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی شناخت ابیشیک، پنکج (سر پر چوٹ) کے طور پر ہوئی ہے، باقی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ADVERTISEMENT