سرینگر/25 اپریل/سی این آئی//وزیرصحت منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ سرکار ملک سے ملیریا اور TB یعنی تپ دق کے خاتمے کیلئے ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے۔ ا±نہوں نے کہاکہ سرکار نے سال 2030 تک ملک سے ملیریا کاخاتمہ کرنے کا نشانہ طے کیا ہے، جبکہ سال 2025 تک تپ دق کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ڈاکٹرمانڈویا نے آج نئی دِلی میں ملیریا کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریبسے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ آنے والے دنوں میں وزارت صحتتپ دق اور ملیریا کے خاتمے کا نشانہ حاصل کرنے کی خاطر ایک جامع مہم شروع کرے گی۔وزیرصحتنے بتایا کہ ملک میں سال 2015 کے بعد سے ملیریا سے متاثر ہونے کے معاملات میں لگبھگ 86 فیصد کی گراوٹ آئی ہے، جبکہ ملیریا سے ہونے والی اموات تقریباً 79 فیصد کمہوئی ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ملک میں جلد ہی ملیریا سے بچاوکا ٹیکہ تیار کرلیاجائے گا اور اِس پر تحقیق کا کام جاری ہے۔