ملک میں درج معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43057545 ہوگئی
نئی دہلی: ۴۲/ اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تقریباً 2600 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہفتہ کو ملک میں 1905374 کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 1876720318 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2593 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 43057545 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 193 تک پہنچ گئی۔ اس دوران ملک میں 794 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی کل تعداد 15873 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1755 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ 19 ہزار 479 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی راجدھانی دہلی میں سب سے زیادہ 452 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد یہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3705 ہو گئی ہے۔ اس دوران 640 افراد کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے پاک مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1843922 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران کووڈ-19 سے دو مریضوں کی موت ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26166 ہو گئی۔