نئی دہلی: ۰۱/ اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوئلے کا صرف آٹھ دن کا ذخیرہ بچے ہونے کی خبرپر مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اسے نفرت پھیلانے کے بجائے ملک کے لوگوں کو برابر روشنی دینے کاانتظام کرناچاہیے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں لوگوں کو بجلی نہیں ملے گی تو روزگار کا بڑاموقع دستیاب کرانے والی چھوٹی صنعتیں بند ہو جائیں گی اور نوجوانوں کے سامنے روزگار کا بڑابحران پیداہوجائے گا، اس لیے نفرت کے بجائے ملک کے لوگوں کو سہولیات دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "آٹھ سال کی بڑی باتوں کا نتیجہ دیکھئے کہ ملک کے پاس کوئلے کے صرف آٹھ دن کے ذخائر رہ گئے ہیں۔ مودی جی، مہنگائی کا دورچل رہا ہے، بجلی کی کٹوتی سے چھوٹی صنعتیں تباہ ہو جائیں گی۔ ان چھوٹی صنعتوں کے ختم ہونے سے لوگوں کو روزگار کے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نفرت کے بلڈوزر بند کرو اوربجلی کے پلانٹوں کو شروع کردو۔