دومہینوں میں 600 یونٹ سے زائد خرچ کرنےوالی بجلی پرہی بل آئے گا: بھگونت مان
چنڈی گڑھ: ۶۱/ اپریل (یو این آئی/ایجنسیز) پنجاب کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا جائے گا۔ نئی حکومت کے قیام کے ایک ماہ بعد حکومت کا ‘رپورٹ کارڈ’ جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے دو دن پہلے کہا تھا کہ 16 اپریل کو بڑا اعلان کیا جائے گا۔اے اے پی کا اہم انتخابی وعدہ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر مان نے واضح کیا کہ درج فہرست ذاتوں، خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں اورمجاہد آزادی وغیرہ کے زمرے میں،جنہیں 200 ماہانہ مفت بجلی کے یونٹ ملتے تھے، 300 یونٹ مفت بجلی ملتی رہے گی اور بل (جو دو ماہ پر آتا ہے) صرف دو ماہ میں 600 یونٹ سے زائد خرچ کرنےوالی بجلی پرہی آئے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی کے گھر کی بجلی کی کھپت 640 یونٹ ہے تو بل صرف 40 یونٹ آئے گا۔ دریں اثناءپنجاب کی عام آدمی پارٹی (آپ)حکومت نے یکم جولائی سے ہفتے کو 300 یونٹ بجلی مفت کا اعلان کیا جبکہ اپوزیشن اور شرومنی اکالی دل کے رہنماو¿ں نے اعلان پر سوال کھڑے کئے۔