ابتدائی جھڑپ میںایک فوجی اہلکار ہلاک ، طرفین کے مابین جھڑپ جاری / پولیس
جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ مضافات میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ علاقے میںجھڑپ جاری ہے ۔ پولیس نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میںایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ علاقے میں جھڑپ جاری ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وٹنار کوکرناگ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے سنیچروار کے دوپہر کو علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں 19آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد اسکو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شام دیر گئے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس و سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ترجمان نے بتایا ابتدائی جھڑپ میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیاجس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میںجھڑپ جاری ہے اور طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ علاقے کو سیل کرکے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔