سورت، ۳۱/ اپریل (ایجنسیز) جاپان نہ صرف ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے کو اپنے وقت کی جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرے گا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کرنے اورمنصوبے میں تاخیر کے سبب لاگت بڑھنے پر اضافی تعاون حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے منگل کو یہاں ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ریلوے لائن ہندوستان-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔ مسٹر سوزوکی نے سورت ہائی اسپیڈ اسٹیشن کی تعمیراتی سائٹ، سیگمنٹ اور گرڈر کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کیا، جو اس پروجیکٹ کے تحت سب سے پہلے تعمیر کیا گیا ہے۔