ADVERTISEMENT
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے
سری نگر کے علاقے حبک کے قریب ڈل جھیل سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق اس کی شناخت خورشید احمد ولد مرحوم غلام نبی ساکن الہی باغ سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے سب ضلع ہسپتال حبک منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کی ہے۔
ADVERTISEMENT