ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ رہی ہیں ۔ وادی میں بدھ کے روز پیٹرول فی لیٹر110روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ دو برسوں میں پیٹرول کی قیمت میں 35روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مارچ 22سے اپریل 6تک وادی میں پیٹرول کی قیمت میں دس روپے بڑھے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب تک پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ بدھ کے لیے تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں 74 سے 84 پیسے کا اضافہ کیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 75 سے 85 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف ممبئی میں پٹرول کی قیمت اب 120.51 روپے اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 115.12 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، چنئی میں بھی پٹرول 110.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر ہے۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 4 نومبر سے ان دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ادھر وادی کشمیر میں بھی پیٹرول کے دام بے لگام ہورہے ہیں وادی میں گزشتہ 12دنوں میں یعنی 22مارچ سے 6اپریل تک پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ دو برسوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں قریب 35روپے بڑھے ہیں۔