اننت ناگ کے داﺅد پورہ برہ نامی علاقے میں بدھ کے روز ایک سکول بس نے مبینہ طور پر کم عمر بچے کو ٹکر مارد ی جس کے نتیجے میں بچہ لقمہ اجل بن گیا ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکول بس نے پانچ برس کے بچوں کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ کے داﺅد پورہ براہ نامی علاقے میں بدھ کے روز ایک سکول جو ڈیتھوا سے اننت ناگ کی طرف آرہی تھی تمیم بلال ولد بلال احمد ساکن کھ چوہار کو اُس وقت ٹکر مار دی جب 5سالہ تمیم سڑک کراس کررہا تھا ۔ بس کی ٹکر کے نتیجے میں معصوم موقعے پر ہی ازجان ہوا۔ اس حادثے کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ ادھر سڑک کے اس حادثے میں ننھی سے جان کے لقمہ اجل بننے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک بچے کے گھر پہنچی جہاں انہوںنے مہلوک کے والدین کی ڈھارس بندھائی ۔