آسان ہدف کو نشانہ بنانا جنگجوﺅں کی بوکھلاہٹ ہے۔ آئی جی پی
کشمیر پولیس زون کے سربراہ آئی جی پی وجے کمارنے بتایا ہے کہ جنگجوﺅں کی جانب سے آسان ہدف کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے کیوں کہ پولیس ، فوج اور سیکورٹی کی جانب سے جنگجوﺅں کو کافی نقصان اُٹھانا پڑرہاہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ گزشتہ موسم سرماءکے دوران وادی میں 66عسکریت پسندوں کو ماردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بدھ کے روز بتایاکہ فوج ، فورسز اور پولیس کی جانب سے کامیاب جنگجوﺅں آپریشنوں میں عسکریت پسندوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے جس کے نتیجے میں ملیٹنٹ بوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں اور آسان ہدف کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں۔ وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ موسم ماءمیں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگجو مخالف کارروائیوں کے دوران جیش محمد اور لشکر طیبہ سے وابستہ 66جنگجوﺅں کو جاں بحق کیاگیا ہے ۔ مائسمہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت اور ایک زخمی ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنگجو اب سافٹ ٹارگیٹ کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ ترال انکاو¿نٹر کے بارے میںانہوں نے کہا کہ اے جی یو ایچ (عسکریت پسند) شفاعت مظفر صوفی عرف معاویہ اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی عرف طلحہ دونوں مقامی عسکریت پسند تھے اور سرینگر میں کام کر رہے تھے۔ ”شہری ہلاکتوں اور نرم ٹارگٹ کلنگ کے بعدوہ ترال چلے گئے تھے۔ ہم ان کا سراغ لگا رہے تھے اور کل اطلاع ملتے ہی ہم نے چھاپہ مارا ۔فوج کو بلایا گیا اور دونوں عسکریت پسند مارے گئے ۔انہوں نے کہا۔ وہ کھون موہ میں سرپنچ سمیر کے قتل اور گرینیڈ پھینکنے میں ملوث تھے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستانی عسکریت پسند ”مقامی“ عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہے ہیں اعلیٰ پولیس افسر نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے کہ کئی غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ حال ہی میں شوپیاں میں جہاں ایک مقامی عسکریت پسند مارا گیاپاکستانی عسکریت پسند فرار ہو گیا۔ وہ مقامی عسکریت پسندوں کو آگے لگاتے ہیں اور پیچھے سے حملہ کرتے ہیں۔ حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں دو واقعات رونماء ہوئے جن میں یہاں کام کے لیے آئے ہوئے غریب مزدوروں پر حملہ کیا گیا۔ ہم نے عسکریت پسند کی شناخت کر لی ہے اور بہت جلد انہیں دھر لیا جائے گا۔ وجے کمار نے بتایاکہ شوپیاں میںایک کشمیری پنڈت کو نشانہ بنایا گیا لیکن یہ واقعہ ایک دور دراز گاو¿ں میں ہو۔تاہم ہمیںاس واقعے میں ملوث جنگجوﺅں کا سراغ مل گیا ہے جن کو جلد ہی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دیہاتوں میں رات کی گشت کی جارہی ہے اور ”اس میں اضافہ کیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ گشت کی جائے گی۔