کپواڑہ میں03 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بر آمد
منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے تین منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔ پولیس پوسٹ آورہ کی پولیس پارٹی نے واٹر پوینٹ آورہ پر چیکنگ کے دورانتین مشتبہ اشخاص کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 80 گرام براون شگر بر آمد کیا گیا ۔ ان کی شناخت عایق احمد خان ولد عبدل حامد خان، مشتاق احمد بٹ ولد احمد بٹ اور مشتاق احمد خان ولد رسول خان، سا کنان میر مقام، اووراکے طور پرہے ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترہگام میں ایف ائی آر نمبر 14/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔ اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔ کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔