بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کرنے پر02افراد کوگرفتار کر کے 03 گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ۔اطلاعات کے مطابق پولیس پوسٹ ہمہامہ نے لالو شیسگری علاقے میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث 02 افراد کو گرفتارکر کے 03 ٹیپرگاڑیاں زیر نمبر نمبر JKO1M 4081, JK02AE 7764, JK04B 3681 کو ضبط کیں جس میں ایک ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوا ۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت منظور احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکن بمنہ سری نگر،محمد رفیق میر ولد علی محمد میر ساکن سیبدان بڈگام کے طور پر ہے۔ کے ضبط شدہ ٹپروں کے رجسٹریشنہیں۔۔ انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔پولیس اسٹیشن بڈگام نے ا س سلسلے میں ایف ائی نمبر 83/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جارہی ہے۔