آج کے دن ہم آﺅ پانی کا ایک ایک قطرہ بنانے کا عہد کریں۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ پانی ہی انسان کی زندگی ہے اور اس کا صحیح استعمال لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے مترادف ہے ۔ وزیر اعظم نے پانی کے عالمی دن کے موقعے پر ملک کے لوگوں سے کہا کہ وہ عہد کریں کہ پانی کی ایک ایک بوند کو بچانے کی کوشش کریںگے ۔اطلاعات کے مطابق آج دنیا بھر میں پانی کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صاف و شفاف اور تازہ پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے اور تازہ پانی کے وسائل کے ٹھوس بندوبست پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ پانی کا یہ دن منانے کا مقصد ان دو ارب 20کروڑ افراد کی طرف بھی توجہ مبذول کرانا ہے جنہیں صاف ستھرے پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقعے پر وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ پانی بچانا اور اس کا صحیح استعمال لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے مترادف ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پانی قیمت ان لوگوں سے پوچھو جو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے ایک بالٹی پانی حاصل کرتے ہیں اور اسی سے اپنی زندگی چلاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کی طرف ہر شہری کو نل کے ذریعے پانی پہنچانے کا مقصد صرف اس سے پورا ہوگا کہ ہم پانی کا مناسب استعمال کریں۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے ہر شخص پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کے ایک ایک قطرے کو بچانے کا پھر سے عہد کریں۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی پر زور دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر پانی کے ایک ایک قطرے کو بچانے کا عہد کریں۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ہمارا ملک جل جیون مشن جیسے بہت اقدامات کر رہا ہے، جن کا مقصد پانی بچانے کو یقینی بنانا اور ملک کے عوام کو صاف ستھرا پانی سپلائی کرنا ہے۔