Daily Aftab
21 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک

by Online Desk
21 مارچ 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پلوامہ میں بندوق برداروں نے غیر مقامی شخص پر گولی چلاکر زخمی کیا
سرینگر/جی این ایس/
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے غوطہ پورہ علاقے میں سوموار کے روز اُس وقت افراتفری اور خوف و دہشت پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری پر گولیاں چلاکر اس کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس دوران پولیس، اور فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کرتے ہوئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا ہے ۔دریں اثناءجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سوموار شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی شخص پر گولیاں چلاکر زخمی کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز بڈگام کے غوطہ پورہ علاقے میں شام دیر گئے اُس وقت افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری تجمل محی الدین راتھر کو اپنے ہی گھر کے نزدیک گولیاں چلاکر شدید زخمی کردیا ۔ اس دوران تجمل کو شدید زخمی حالت میں اگرچہ ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مہلوک شہری کو کن وجوہات کی بناءپر گولی مار دی گئی اس بات کو فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے ۔ دریں اثناءجونہی اس واقعے کی خبر آس پاس کے علاقوں تک پہنچی تو لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے مہلوک کے ورثاءکی ڈھارس بندھائی ۔ ادھر پولیس اور فورسز نے اس واقعے کے فوراً بعد وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر بندوق بردارں کی تلاش شروع کردی ہے اور گھر گھر تلاشی شروع کی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ ماہ سے تشدد آمیز واقعات میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں مجموعی طور پر تین پنچائتی ممبران بھی شامل ہیںجبکہ گزشتہ ہفتے سنیچر وار کی شام کو جنوبی کشمیر میں بندوق برداروں نے ایک غیر ریاستی شخص پر گولیاں چلائیںجس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا تھا۔ ادھر معلوام ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سوموار کی شام کو ایک غیر مقامی شخص بسو جیت کمار ولد پارس مندن ساکن بہار پر گنگو نامی علاقے میں گولیاں چلاکر اسے زخمی کردیا ۔ غیر مقامی شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج و معالجہ کےلئے سرینگر شفٹ کیا گیا ہے ۔ اس واقعے کی پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوری کی تلاش جاری ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

پانی کا صحیح استعمال لوگوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے برابر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک
تازہ ترین خبریں

بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک

21 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d