آئی سی آئی سی لمبارڈ اور ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر اور کشمیر روڑ سیفٹی فاﺅنڈیشن کے نے باہمی اشتراک سے ٹریفک پولیس آفس سرینگر میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کاری کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا مقصد وادی میں بڑھتے سڑک حادثات سے متعلق لوگوں کا جانکاری فراہم کرنا تھا جن میں کم عمر افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ اس موقعے پر ان موٹر سائکل سواروں میں ہیلمٹ مفت تقسیم کئے گئے جن کو بغیر ہیلمٹ کے پکڑ ا گیا تھا ۔ اس موقعے پر بتایا گیا کہ قریب 48فیصدی اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے رونماءہورہی ہے ۔














