یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا امریکی اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دھمکی دی
واشنگٹن:۳۱ مارچ( یواین آئی) یوکرین میں جنگ کے حوالہ سے امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوچکا ہے، امریکہ نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں روس نے یوکرین کو بھیجی جانے والی اسلحہ کی کھیپ کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاو¿س نے یوکرین کیلئے مزید 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے، روسی طیارے اور ٹینک تباہ کرنے کے حامل میزائل بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔ روسی وارننگ کے بعد امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔