24گھنٹوں میں 4184معاملے رپورٹ،104 مریضوں کی موت
نئی دہلی: ۰۱ مارچ (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسزایک فیصد سے نیچے رہ گئے ہیں۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4,184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 104 مریضوں کی موت ہوئی ہے نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,29,80,067 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5,15,459 ہو گئی ہے۔ اس دوران 6 ہزار 554 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2,474 سے گھٹ کر 44,488 رہ گئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.70 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.10 فیصد پرر گئی ہے جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 797 سے گھٹ کر 12,696 رہ گئی ہے۔ ساتھ ہی 2,130 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 64,37,366 جب کہ مرنے والوں کی تعداد 66,462 ہو گئی ہے۔