جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کی صبح شروع ہوئے جنگجو مخالف آپریشن میں ابھی تک ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ علاقے میں ابھی تک آپریشن جاری تھا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوو¿ں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔