Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چیف سیکرٹری نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے جموںوکشمیر کو ایک ماڈل بنانے کی ضرورت پر زوردیا

by Online Desk
09 مارچ 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر کے لئے ریڈ پلس ایکشن کے تحت جموںوکشمیر فارسٹ اور دیگر محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی خاطر دو روزہ ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن کی صدارت کی۔موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن ( یو این ایف سی سی سی ) کے ریڈ پلس میکانزم کا مقصد جنگلات کی بنیاد پر موسمیاتی تبدیلی کی تخفیفی سرگرمیوں کے لئے مالی ترغیب فراہم کرنا ہے جس میں جنگلات کے انحطاط سے کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور تحفظ سے کار بن سٹا ک میں اضافہ ، جنگلات کا پائیدار اِنتظام اور جنگل کار بن سٹاک میں اضافہ شامل ہیں۔اِس پروگرام کا اہتمام جموںوکشمیر محکمہ جنگلات اور ہمالین فارسٹ ریسر چ انسٹی چیوٹ شملہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اَپنے خطاب میں ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر حالیہ برسوں میں ہندوستانی ریاستوں میں ایک رہنما کے طور پر اُبھرا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ،” ہم اِی ۔ آفس پہل میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ہم نے کووِڈ تخفیفی اور مینجمنٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے جموںوکشمیر کو ایک برس کے اندر ایک ماڈل بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔اُنہوں نے اِس طرح کے اِقدامات کو فنڈس کے اِنضمام سے فنڈ دینے پر بھی زوردیا۔اُنہوں نے اِس بات پر خوشی کا اِظہار کیا کہ مرکزی حکومت کی رِپورٹ 2021ءکے مطابق جموںوکشمیر یوٹی میں فی یونٹ رقبہ سب سے زیادہ کار بن کا ذخیرہ ہے جو کہ جموںوکشمیر جنگلات میں زیادہ سے زیادہ بائیو ماس اور اچھی مٹی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ جموں وکشمیر ملک میں سب سے زیادہ متنوع 42قسم کے جنگلات رکھتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ورکشاپ کو ایک ماڈل پروجیکٹ کو فعال کرنے کے قابل ہونا چاہئے جو سادہ اور عملی ہو جس میںکنورجنس ، معاش پیدا کرنے اور بنیادی سطح کے پروگرام شامل ہیں ۔ اُنہوں نے اِس بات پر بھی اطمینان کا اِظہار کیا کہ جنگلات اور تحفظ کے مینڈیٹ سے محکمہ جنگلات اَب نچلی سطح کے اداروں جیسے دیہی پنچایتوں اور حیاتیاتی تنوع کی اِنتظامی کمیٹیوں کو فعال طور پر شامل کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے ” وَن بیٹ گارڈ ، وَن وِلیج “ پروگرام کے نئے اِقدامات اور محکمہ جنگلات کی جانب سے ” ہر گاﺅ ںہریالی“ اور ” وَن سے جل ، جل سے زندگی “ مہم کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے ایچ ایف آر آئی اور جموںوکشمیر محکمہ جنگلات کو اِ س صلاحیت سازی ورکشاپ کے اِنعقاد پر مبارک باد دی اور اُنہوں نے کہاکہ یہ جنگل ہی ہے جس سے جموں وکشمیرکی خوب ترقی ہوگی ۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بدلتی ہوئی آب و ہوا کی وجہ سے اِنسانیت کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے انواع کے معدوم ہونے اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کی شرح پر تشویش کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے بنیادی سیکٹر زراعت ، باغبانی ، اینمل ہسبنڈری اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لئے جنگلاتی امکانات اور ماحولیاتی توازن ، ماحولیاتی استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے میں اس کے کردار پر بات کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
حسن پورہ کولگام میں تصادم آرائی شروع

پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن جاری, اب تک ایک جنگجو کی ہلاکت کی خبر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چیف سیکرٹری نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے جموںوکشمیر کو ایک ماڈل بنانے کی ضرورت پر زوردیا
تازہ ترین خبریں

چیف سیکرٹری نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے جموںوکشمیر کو ایک ماڈل بنانے کی ضرورت پر زوردیا

09 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میںآٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی
تازہ ترین خبریں

پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میںآٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی

18 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d