ADVERTISEMENT
شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں دریائے جہلم کے نزدیک ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
ADVERTISEMENT
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے لڈورہ رفیع آباد علاقے میں دریائے جہلم کے نزدیک پیر کی صبح مقامی لوگوں نے ایک خاتون کی لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کا مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔