مریضوں کے علاج کیلئے پانچ ضلع اسپتالوں میں 14 ڈاکٹر موجود رہیں گے ، محکمہ صحت کا حکمنامہ جاری
سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں بھیانک آتشزدگی کے بعد محکمہ صحت نے مریضوںکی آسائش کیلئے پانچ ضلع اسپتالوں میں 14 ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے جو وہاں ہڈیوں کے علاج کیلئے موجود رہیں گے ۔ اس ضمن میں ناظم صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ہڈیوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آسائش اور ان کے علاج و معالجہ کیلئے یہ سہولیا ت دستیاب رکھیں گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال ( برزلہ ) میں گزشتہ دنوں آگ کی ہولناک واردات میں پوری عمارت مکمل طور پر خاکستر ہونے کے بعد ہڈیو ں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ مریضوں کی آسائش کیلئے محکمہ صحت نے معالجوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانچ ضلع اسپتالوں میں 14 ڈاکٹرز کو تعینات کیا ہے، جن میں وہ ہڈیوں کے مریضوں کا علاج کریں گے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کے ناظم کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا کہ مریضوں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے ضلع میں ہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ اس لئے اب یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ مریضوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ حکمنامہ میںلکھا گیا کہ مریضوںکی آسائش کیلئے پانچ ضلع اسپتالوں میں 14 ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے جو وہاں ہڈیوں کے علاج کیلئے موجود رہیں گے ۔