Daily Aftab
23 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر دفاع نے دفاعی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Online Desk
28 فروری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو بری، بحری، فضائی اور داخلی سلامتی پر ایشیا کی سب سے بڑی ‘دفاعی نمائش 2022’ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دفاعی نمائش کا انعقاد گاندھی نگر، گجرات میں 10 سے 14 مارچ تک کیا جا رہا ہے ۔ دو برسوں میں ایک بار منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد کے تعلق سے گزشتہ برس کے آغاز میں کورونا کی وبا کے پیش نظر ہنگامی صورتحال تھی لیکن ملکی دفاعی صنعتوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے 31 جولائی کو اس نمائش کے گاندھی نگر میں انعقاد کی منظوری دے دی۔ حال ہی میں کورونا انفیکشن میں کمی کے بعد کئی پابندیاں ہٹائے جانے سے منتظمین اور نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔کورونا وبا کے پیش نظر دفاعی نمائش کا انعقاد ہائبرڈ موڈ یعنی فزیکل اور ورچوئل دونوں ذریعہ سے کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اور کمپنیاں اس میں حصہ لے سکیں۔یہ نمائش تین مقامات پرتقریباً ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ یہ نمائش ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد کی جائے گی، جبکہ مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے اور دریائے سابرمتی پر عوام کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔وزیر دفاع نے بتایا کہ کووڈ پروٹوکول میں حالیہ نرمی کے بعد نمائش میں سب کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور اب تک تعداد کے مطابق اس میں 78 ممالک، 39 وزارتی وفود اور 1000 سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ نمائش کی مدت میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے جس سے مقامی طلبا کو خصوصی فائدہ ہوگا کیونکہ نمائش دیکھنے کے لیے ان کے لیے خصوصی ٹرپ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ نمائش کے آخری دن 14 مارچ کو ریاست کے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیر دفاع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کا انعقاد حفاظت کے سبھی معیارات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کامیابی سے کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، آرمی چیف جنرل منوج مکندنروانے ، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) سنجیو متل اور وزارت دفاع کے کئی سینئر افسران موجود تھے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

اسی بارے میں

سماج دشمن عناصر ملک کی قومی ہم آہنگی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: نقوی
قومی

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں : نقوی

23 مئی 2022
جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات
قومی

جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے مودی کی ملاقات

23 مئی 2022
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

23 مئی 2022
مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی
تازہ ترین خبریں

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

23 مئی 2022
لولاب کپوارہ کے میں سڑک حادثہ،55سالہ شہری جاں بحق
تازہ ترین خبریں

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

23 مئی 2022
رام بن: پولیس کو ‘جعلی میڈیا گروپس’ کی شناخت کرنے کی ہدایت
تازہ ترین خبریں

رام بن: پولیس کو ‘جعلی میڈیا گروپس’ کی شناخت کرنے کی ہدایت

23 مئی 2022
پٹن اورٹنگمرگ میں2 منشیات فروش گرفتار
تازہ ترین خبریں

گوشہ بگ پٹن میں سرپنچ کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے حل کیا

23 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
سری لنکا سے ایمرجنسی ختم
تازہ ترین خبریں

سری لنکا سے ایمرجنسی ختم

21 مئی 2022
Next Post
شب ِمعراج ﷺ کی تقریبِ سعید

شب ِمعراج ﷺ کی تقریبِ سعید

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فضائیہ کو مستقبل کی جنگوں کیلئے صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا:راجناتھ
تازہ ترین خبریں

وزیر دفاع نے دفاعی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا

28 فروری 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔