وزارت خزانہ اس بارے میں کوئی ٹھوس موقف اختیار کرے گی/ نرملا سیتا رمن
وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ سرکار برآمدات پر یوکرین کے موجودہ بحران کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ صلاح و مشورے کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت خزانہ اس بارے میں کوئی ٹھوس موقف اختیار کرے گی کہ صورتحال سے کسطرح نمٹا جائے اور درآمدی اور برآمدی شعبوں کی کس طرح مدد کی جائے۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سرکار بھارتیبرآمدات پر یوکرین کے موجودہ بحران کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ آج چنئی میں تمل ناڈوکے صنعتکاروں کے ساتھ بجٹ کے بعد کی گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ سرکار اس معاملےسے بخوبی واقف ہے اور درآمدات اور برآمدات سے متعلق سبھی محکموں سے صلاح و مشورہ کررہی ہے۔محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ صلاح و مشورے کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت خزانہ اس بارے میں کوئی ٹھوس موقف اختیار کرے گی کہ صورتحال سے کسطرح نمٹا جائے اور درآمدی اور برآمدی شعبوں کی کس طرح مدد کی جائے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے لئے برآمدات، خاصطور پر زرعی اشیاءکی برآمدات پر اثر پڑا ہے جو خطے سے درآمدات کے مقابلے زیادہ ہے۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس شعبے کو متعلقہ آرڈر کی شرائط کے مطابق زرعی اشیاءبرآمدکرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جو اشیاءاور سامان پہلے ہیپہنچایا جاچکا ہے، اس کے لئے رقم ملنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔