من کی بات ماہانہ ریڈیو پروگرام میں کہا :ملکی خواتین مختلف شعبوں میں نام روشن کررہی ہیں
تین طلاق جیسی سماجی برائی کا بھی خاتمہ ہورہا ہے اور ملک میں طلاق ثلاثہ کے واقعات 80 فیصد کم /وزیراعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں وادی کشمیر کے سرینگر کی جھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دریاﺅں ، جھیلوں کو صاف کرنے اور ان کی شان رفتہ بحال کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ منفرد ہے اور اب تک جو دریاﺅں کو صاف کرنے کا کام کیا گیا ہے وہ اطمینان بخش ہے ۔ اس موقعے پر وزیر زعظم نے خواتین سے متعلق اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی بیٹیاں اب بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں انہوںنے روس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی جانب سے سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر کہا کہ خواتین مختلف شعبوں پر نئی بلندیوںکو چھو رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تین طلاق جیسی سماجی برائی کا بھی خاتمہ ہورہا ہے اور ملک میں طلاق ثلاثہ کے واقعات 80 فیصد کم ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے آج من کی بات پروگرام میں زور دے کر کہا ہے کہ تین طلاق جیسی سماجی برائی کا بھی خاتمہ ہورہا ہے۔ تین طلاق کے خلاف قانون آنے کے بعد سےملک میں طلاق ثلاثہ کے معاملات 80 فیصد کم ہوئے ہیں۔مودی نے کہا کہ کئی مورتیوں کو چوری کرکے بھارت سےباہر لے جایا گیا تھا اور اب ان مورتیوں کو واپس لانا ملک کے تئیں عوام کی ذمہ داریہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ چوری کرکے ان مورتیوں کو جن ملکوں میں لے جایا گیا تھا، انھوںنے یہ محسوس کیا کہ بھارت کے ساتھ سفارتکاری میں اِن کی کافی اہمیت ہوسکتی ہے۔ جنابمودی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کاشی سے چوری کی گئی انّا پورنا دیوی کی مورتی کوکس طرح چند روز پہلے واپس لایا گیا ہے۔ انھوں نے اِسے بھارت کے تئیں بدلتے ہوئے عالمیطرز فکر کی مثال قرار دیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کشمیر کے سرینگر میں جاری مشن جل تھل کے عنوان سے عوامی تحریک کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ سرینگر کی جھیلوں اور تالابوں کوصاف کرنے اور ان کی پرانی شان و شوکت بحال کرنے کی یہ ایک منفرد کوشش ہے۔نریندرمودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 8 سال پہلے جو کلین انڈیا مشن شروع کیا گیا تھا، اس میں وقت کے گزرنے کے ساتھ کئی گنا وسعت آئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خواتین مختلف شعبوں میں نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے آکاشوانی پر من کی بات میں کہا کہ ملک کی بیٹیاں مسلح افواج میں نیا اور بڑا رول ادا کررہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ روس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے سونے کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ وزیراعظم نے ہر شعبے میں مورچہ سنبھالنے پر ملک کی خواتینکی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں قوم سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ خواتین مختلف شعبوں میں نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہیں اور پرانے مفروضوںکو دور کررہی ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ 8 مارچ کو پورے ملک میں خواتین کا بین الاقوامیدن منایا جائے گا۔