جموںو کشمیر بھارت کاناقابل تنسیخ حصہ ،داخلی ا ور خارجی معاملات مضبوط/ امیت شاہ
سرینگر/اے پی آئی//
وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر کو ایک بار پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے بات چیت کا مطالبہ حقیقت پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ البتہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بارے میں ہم پاکستان کے ساتھ بات کرنے کےلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران جموںو کشمیر کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیرکے مسئلے پر بات چیت بے معنی ٰ اور حقائق پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ اَنگ ہے اور اس پربات چیت کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتی ۔پاکستان کے ساتھ ا سکے زیرانتظام کشمیر پربات چیت ہوسکتی ہے اور ہم پاکستان سے بار بار اس بات کااعادہ کرچکے ہیں کہ وہ زیرانتظام کشمیر کوچھوڑدے اور بھارت کے حوالے کردے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جموںو کشمیرکے بارے میں بھارت کاموقف باالکل واضح اور صاف ہے اور ملک کی پارلیمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جموںو کشمیر بھارت کانا قابل تنسیخ حصہ ہے ۔وزیرداخلہ نے پانچ اگست 2019کے فیصلے کوتاریخی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جوغلطیاں ہوئی تھیں ان کوٹھیک کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جموں وکشمیرکوبھارت کے ساتھ پوری طرح ضم کردیاگیاہے ایک نشان ایک ودھان ایک پردھان کاجو نعرہ ہم نے دیاتھا اس کوپورا کیاجس پر ملک کے عوام کوفخر ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جموںو کشمیرکے لوگ امن خوشحالی ترقی کے متمنی ہے ۔حزب اختلاف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کوسختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ الزام لگانے والوں کوماضی پربھی نظر دوڑانی چاہئے اور پھر کسی پر تنقید کرنی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک مضبوط مستحکم ملک کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آئے ہےں او ربین الاقوامی حالات پربھارت کی کڑی نظرہے ۔