سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ جموں کے آر ایس پور ار ارینہ سیکٹر وں میںدوران شب پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل کے بعد بی ایس ایف نے گولیاں چلائی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا تاہم بعد میں علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ سے بھرے ڈبے عسکری تنظیم لشکر اور ٹی آر ایف نے ڈرون کے ذریعے پھکنے تھیں ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے ارینہ اور آر ایس پور سیکٹروں میں بی ایس ایف نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو ڈرون سرگرمیاں دیکھی ۔ بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دوران شب ڈرون کی مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد بی ایس ایف نے ڈرون پر گولیاں چلائی جس کے بعد وہ واپس چلا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کی سرگرمیوں کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی گئی جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون سرگرمیوں کے بعد وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی جس دوران اسلحہ و گولہ بارود کے تین ڈبے بر آمد کئے گئے۔پولیس کے مطابق ڈورن سرگرمی اور جنگجو تنظیم ٹی آر ایف کی طرف سے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر ڈرون کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کی اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور ایس او جی نے آر ایس پورہ کے ارینہ علاقے میں جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین ڈیٹو نیٹر، تین آئی ای ڈی، تین دھماکہ خیز بوتلیں، ایک پستول، دو میگزین، چھ گرینیڈ، س70 گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں پولیس اسٹیشن ارینہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔