وادی کا فضائی و زمینی رابطہ دیگر ریاستوں سے بحال ، ٹرین بھی پٹری پر لوٹ آئی
شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی ، گلمرگ میںمنفی 5.2ڈگری ریکارڈ ،28فروری تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
پیر پنچال کے آر پار ہوئی شدید نوعیت کی برفباری کے بعد جمعرات کو موسمی صورتحال میںبہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں دوران شب سے ہی موسم میں بہتری آئی اور برفباری کا سلسلہ روک گیا ۔موسم صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ آمد رفت کیلئے بحال کر دی گئی جبکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ۔اطلاعات کے مطابق واادی کے شمال و جنوب کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی دو روز تک خراب موسمی صورتحال کے چلتے بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد جمعرات کی صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ جمعرات کی صبح سے ہی بہتر موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںمعمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی اور لوگوں نے گھروں سے باہر آکر بازاروں کا رخ کیا ۔تازہ برفباری کے بعد جمعرات کے صبح سے ہی وادی کشمیر میںموسم میں بہتری آئی اور دن میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی دیکھنے کو ملی ۔ ادھر موسم میں بہتری آنے کے باوجود بھی شبانہ سردیوں کی لہر جاری رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔اسی طرح سے گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب بھی یی درجہ حرارت ریکارد ہوا تھا۔ہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24سے 48 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش یا برف باری ہو سکتی ہے جس کے بعد رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھر موسمی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی جبکہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اتوار کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی خدمات دوبارہ بحال ہوئی ۔ ائرپورٹ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز بھاری برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر کسی بھی پروز نے اڑا ن نہیں بھری تاہم جمعرات کی صبح موسم میں بہتری کے ساتھ ہی فضائی خدمات بحال کی گئی