جنوبی ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور علاقے میں ٹریفک کے ایک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز گالندر پانپور میں ٹویرا زیر نمبر JK13B-2024 اور سینٹر و زیر نمبر JK01M-2803کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال پانپور پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سبھی کو سری نگر منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت علی محمد ساکن ڈاڈ سرہ ترال، اشفاق احمد ملک ساکن لسجن ، اشتیاق احمد ساکن کولگام، عاقب رشید میر ساکن ایس کے پورہ اور ڈاکٹڑ ماجد ساکن پانپور کے بطور کی ہے۔ادھر جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے رینزی پٹن علاقے میں منگل کے روز ٹریفک کے ایک بھیانک حادثے میں پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز رینزی پٹن علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ٹروما ہسپتال پٹن پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو صدر ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا.زخمیوں کی شناخت شاہد احمد وانی، ناظم الدین جو، فیاض الدین جو، ربینہ بیگم اور زاہدہ بیگم ساکنان کیرن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔